سپریم کورٹ ایڈہاک ججزکامعاملہ،2جسٹس(ر)رضامند

0
77

سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججزکی تقرری کےمعاملےپردوریٹائرڈججزنےرضامندی ظاہرکردی۔
ذرائع کےمطابق جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعوداورجسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج کیلئے رضامندی ظاہر کردی ،جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی جانب سے رضامندی کا انتظارہے۔جسٹس مشیر عالم نے صحت مسائل کیوجہ سے ایڈہاک ججز کیلئے انکار کیا۔
ذرائع کےمطابق جسٹس میاں خیل نےرضامندی ظاہرکرتےہوئےکہاکہ جوڈیشل کمیشن نے منظوری دی تو بطور ایڈہاک جج خدمات سرانجام دونگا۔کمیشن کی منظوری پر مسابقتی اپیلیٹ ٹربیونل سے مستعفی ہوجاونگا۔
ذرائع کےمطابق جسٹس طارق مسعودنےرضامندی کااظہارکرتےہوئےکہاکہ کمیشن نے منظوری دی تو انصاف فراہمی کیلئے خدمات پیش کرونگا۔
ذرائع کےمطابق سابق چیف جسٹس جمالی کے دور میں بھی جسٹس خلجی عارف جسٹس پرویز کو ایڈہاک ججز لگایا گیا۔سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی بڑھتی تعدادکے پیش نظر ایڈہاک ججز لگانے کا فیصلہ ہوا۔

 

Leave a reply