سپیکر ملک محمد احمد خان سے یورپین یونین کے پروگرام ”مستحکم پارلیمان“ کی ٹیم لیڈر مارگریٹ کک کی وفد کے ہمراہ اسمبلی چیمبر میں ملاقات

0
59

پاکستان ٹوڈے: ملاقات میں پاکستان میں جمہوری نظام کے تسلسل، اداروں کی مضبوطی اورپارلیمنٹ کی بالادستی کے علاوہ ذاتی دلچسپی کے امور زیر غورآئے۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر نے صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں یورپین یونین کے تعاون پر خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں ای پارلیمنٹ بنانے، اراکین اسمبلی اور اسمبلی سٹاف کے استعدادِ کار کو بڑھانے کے لیے تربیتی ورکشاپس کے انعقاد پر اتفاق۔

عوامی مسائل کا حل پارلیمنٹ کی بالادستی میں ہے۔ عوام کو اسمبلی کارروائی سے آگاہی دینا اولین ترجیح ہے۔ وفد میں ڈاکٹر سیدپرویز عباس ڈپٹی ٹیم لیڈر” مستحکم پارلیمان پروگرام”، صوبائی کوآرڈینٹر فیصل مالک بٹر، مسعود سلطان موجود۔

اسمبلی سیکرٹریٹ سے سیکرٹری جنرل چودھری عامر حبیب،سٹاف آفیسر عماد حسین بھلی، ایڈیشنل سیکرٹری ملک خلیل احمد اور تر جمان پنجاب اسمبلی راؤ ماجد علی موجود

Leave a reply