سیارہ زہرہ کی طرف بھیجا گیا روسی خلائی مشن زمین پر کب گرے گا؟

0
26

1972 میں سیارہ زہرہ کی طرف بھیجا گیا خلائی مشن زمین پر گرنےوالا ہے۔ سوویت یونین کی طرف سے 1972 میں لانچ کیا گیا یہ سپیس کرافٹ 10 مئی کے آس پاس زمین پر گرنے والا ہے اور کوئی نہیں جانتا کہ یہ کہاں گرے گا۔
کاسموس(Kosmos) 482 نامی مشن میں سپیس کرافٹ کو 1972 میں سیارہ زہرہ کی طرف روانہ کیا گیا تھا، لیکن اوپری مرحلے کے راکٹ بوسٹر کی خرابی نے خلائی جہاز کو زمین کے گرد چکر لگانے پر مجبور کردیا تھا، جبکہ نیدرلینڈ کی ڈیلفٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی کے لیکچرر مارکو لینگ بروک نے سپیس کرافٹ کی زمین پر واپسی کو دریافت کیا ہے۔
ان کے بقول چونکہ یہ ایک لینڈر ہے، جسے زہرہ کے ماحول سے گزرنے سے بچنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا تھا، اس لیے یہ ممکن ہے کہ یہ زمین کے ماحول میں دوبارہ داخل ہونے پر بھی فعال رہے گا اور اثر برقرار رکھے گا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ خطرات خاص طور پر زیادہ نہیں، لیکن صفر بھی نہیں اور یہ گرتے وقت شہابِ ثاقب کے اثرات سے ملتا جلتا ثابت ہو سکتا ہے۔نیدرلینڈ کے سیٹیلائٹ ٹریکر رالف وینڈیبرگ کے بقول، ان کی حاصل کردہ تصاویر کا ایک سیٹ زمین کے مدار میں کوسموس کیپسول کو ظاہر کرتا ہے۔

Leave a reply