سینئراداکارہ عینی زیدی نےخواتین کوشادی کی عمربتادی

0
14

پاکستان شوبزانڈسٹری کی سینئراداکارہ عینی زیدی نےخواتین کوشادی کی عمربتادی۔
حال ہی میں اداکارہ عینی زیدی نےایک نجی ٹی وی شومیں بطورمہمان شرکت کی، جہاں پراداکارہ سےکیرئیرسمیت نجی زندگی اورشادی شدہ زندگی کے بارے میں مختلف سوال وجواب کیےگئے۔
عینی زیدی سےخواتین کی شادی کی عمرکےحوالےسےسوال کیاگیاتوجواب دیتے ہوئےاداکارہ کاکہناتھاکہ خواتین کومیرامشورہ ہےکہ شادی کرنےمیں جلدی نہ کی جائے مجھےاس لئےاس بارےمیں تجربہ ہےکہ میری اپنی شادی 17سال کی عمرمیں ہوگئی تھی۔ میں کسی کو بھی نہیں کہوں گی کہ اتنی جلدی شادی کریں۔
اداکارہ کامزیدکہناتھاکہ جلدی شادی کرنے کے فائدے اور نقصانات دونوں ہوتے ہیں، جلدی شادی پر یہ ہی کہا جاتا ہے کہ آپ کے بچے بھی جلدی بڑے ہوجاتے ہیں، آپ ان کے ساتھ کھیل کود سکتے ہیں لیکن آپ کی اپنی شخصیت اور زندگی پر اثر پڑتا ہے۔
اُن کاکہناتھاکہ میری نظرمیں شادی کےلئےخواتین کی صحیح عمر 23 یا 24 سال ہے، پہلے اپنی تعلیم مکمل کریں، سمجھدار ہوجائیں اور پھر شادی کریں ورنہ آپ کیلئے بہت مشکل ہو جاتی ہے۔

Leave a reply