عدنان سمیع ایک بارپھراپنی آوازکاجادوچلانےکیلئے تیار

0
27

عدنان سمیع خان کی نوسال بعدبالی ووڈ میں ایک بارپھرواپسی ،گلوکارنےدوبارہ اپنی آوازکاجادوچلانےکےلئےتیاری کرلی۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق گلوکارواداکارعدنان سمیع خان بالی ووڈکی فلم ’قصور‘میں اپنی آوازمیں گاناگائیں گے۔ عدنان سمیع خان کے ساتھ بھارتی گلوکارہ پائل دیو بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔
گلوکار عدنان سمیع خان کے رومینٹک گانے کے لیے ممبئی کے اسٹوڈیوز میں ایک شاندار سیٹ لگایا گیا۔ گانے کی شوٹنگ اگلے ہفتے ہوگی۔ فلم کے پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ عدنان سمیع خان کی ہماری فلم سے بالی ووڈ میں واپسی ہم سب کے لیے خوشی کا باعث ہے۔ لوگ عدنان سمیع خان کی خوبصورت آواز کو پسند کرتے ہیں اور اس بار بھی انہیں مایوسی نہیں ہوگی۔
عدنان سمیع خان کے گانے میں لوگ اداکار آفتاب شیوڈیسانی، اروشی روٹیلا اور مشہور پنجابی سنگر جسی گل کو دیکھ سکیں گے۔
واضح رہےکہ اس سےقبل گلوکارعدنان سمیع خان بالی ووڈ کےبھائی جان سلمان خان کی مشہورفلم بجرنگی بھائی جان میں اپنی آوازمیں قوالی ’بھردوجھولی‘ریکارڈ کروائی تھی۔

Leave a reply