عرب اسلامک سربراہی اجلاس کااعلامیہ جاری،جس میں اسرائیل کےجنگی جرائم پراحتساب کیلئے عالمی تحقیقات کامطالبہ کیاگیا۔
سعودی عرب کےدارالحکومت ریاض میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس منعقدہوا، جس میں وزیراعظم شہبازشریف دیگررکن ممالک کےسربراہان نےشرکت کی۔عرب اسلامک سربراہی اجلاس کااعلامیہ جاری کردیاگیا۔
اعلامیہ میں کہاگیاکہ اسرائیل کی جارحانہ پالیسی فوری روکی جائے،غزہ میں فوری جنگ بندکامطالبہ کیاگیااورلبنان پرجاری اسرائیلی حملوں کی مذمت کی گئی،سلامتی کونسل سےآزادبین الاقوامی تحقیقاتی کمیٹی کےقیام کامطالبہ بھی کیاگیا۔غزہ میں شہریوں کامحاصرہ غیرقانونی عمل قراردیاگیا،اسرائیل کوغزہ پٹی سےفوری نکلنےاورفتح بارڈرکھولنےکامطالبہ کیاگیا۔
اعلامیہ کےمطابق فلسطین کواقوام متحدہ کی مستقل رکنیت دینےکی حمایت پر زور دیا گیا،فلسطینی عوام کےحقوق کی پامالی پرعالمی برادری سےفوری توجہ کی اپیل کی گئی، لبنان کی خودمختاری اورسلامتی کےتحفظ کےلئے عالمی برادری سےمددکی اپیل کی گئی،اسرائیل کےجنگی جرائم پراحتساب کیلئے عالمی تحقیقات کامطالبہ کیا گیا،اسرائیل کی جانب سےفلسطینی سرزمین پرغیرقانونی بستیوں کےقیام کی مذمت بھی کی گئی،انسانی حقوق کی تنظیموں سےفلسطینیوں کی مددکےلئے اقدامات کرنےکی اپیل کی گئی۔
امریکی صدربننےکےبعدڈونلڈٹرمپ کےایگزیکٹوآرڈرچیلنج
جنوری 22, 2025نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےعہدےکاحلف اٹھالیا
جنوری 21, 2025تمام فارن گینگزاورکرمنلزکاخاتمہ کریں گے،صدرٹرمپ
جنوری 21, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔