عمران خان کا9مئی واقعات پرمشروط معافی کااعلان

0
29

عمران خان نے9مئی واقعات پرمشروط معافی مانگنےکااعلان کردیا۔

اڈیالہ جیل میں میڈیاسےغیررسمی گفتگوکرتےہوئےعمران خان کاکہناتھاکہ ہم سانحہ 9مئی کےمتاثرہ ہیں ہم انصاف چاہتےہیں،ہمارے10ہزارلوگوں کوجیل میں ڈالاگیا، ظلم ہمارے ساتھ ہوا، ہمیں الیکشن نہیں لڑنے دیا گیا، ہماری پارٹی پر پابندی لگائی گئی۔

بانی پی ٹی آئی کامزیدکہناتھاکہ چیف جسٹس سے بھی کہا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے، ہماری 25 مئی کی پٹیشن کو نہیں سنا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں پی ٹی آئی کا ایک بھی کارکن آیا تو معافی مانگوں گا۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےان کاکہناتھاکہ ہم فارم 47 والی حکومت سے کسی صورت بات نہیں کریں گے، معافی وہ مانگتا ہے جس نے غلطی کی ہے، ہم نے کوئی غلطی نہیں کی۔ سانحہ 9 مئی میں میرا کوئی کارکن ہوا تو اس کو پارٹی سے نکال دوں گا۔پہلے9مئی کی فوٹیجزسامنےلائی جائیں۔اگر پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہوئے تو پارٹی سے بھی نکلواؤں گا اور سزا بھی دلواؤں گا ۔
بانی پی ٹی آئی کاکہناتھاکہ میرانام،نوازشریف،آصف علی ز رداری اورشہبازشریف کانام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

Leave a reply