عوامی فلاح کےمنصوبوں کوعملی جامہ پہنانےکیلئےکوشاں ہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز

0
40

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا زنےکہاہےکہ عوامی فلاح کےمنصوبوں کوعملی جامہ پہنانےکےلئےکوشاں ہیں۔
مسکن راوی کے تحت مستحق افراد کو گھروں کی فراہمی کے منصوبہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا پنجاب میں22لاکھ خاندان گھروں سےمحروم ہیں،نوازشریف کے خوابوں کوپوراکریں گے،ہم جوسکیم لانچ کرتےہیں لاکھوں درخواستیں موصول ہوتی ہیں،لاکھوں درخواستیں موصول ہوناحکومت پرعوام کےاعتمادکوظاہرکرتاہے۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ پنجاب کےعوام جانتےہیں نوازشریف جوسکیم لانچ کریں گےوہ مکمل ہوگی، صحت کےشعبےمیں بھی انقلابی اقدامات اٹھارہےہیں، نواز شریف کی سیاست عوام کی خدمت کیلئے ہے،ملکی ترقی کےہرمنصوبےپرنوازشریف کی مہرہے،ڈھائی ماہ کی مدت میں 100گھربن کرتیارہوگئے۔
اُن کاکہناتھاکہ ایک سال کے دوران ایک لاکھ گھربنائیں گے،5سال کےدوران5لاکھ فیملیزکوگھربناکردیں گے،عوامی فلاح کےمنصوبوں کوعملی جامہ پہنانےکیلئےکوشاں ہیں،پنجاب بھرمیں ہزاروں گھراس وقت زیرتعمیرہیں۔

Leave a reply