عون علی کھوسہ لاپتاکیس:عدالت نےبڑاحکم جاری کردیا

0
19

گلوروکامیڈین عون علی کھوسہ لاپتاکیس میں عدالت نےبڑاحکم جاری کردیا۔
لاہورہائیکورٹ میں گلوکاروکامیڈین عون علی کھوسہ کی بازیابی سےمتعلق درخواست پرسماعت ہوئی۔ جسٹس شہباز رضوی نے عون علی کھوسہ کی اہلیہ بینش کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار کی جانب سے خدیجہ صدیقی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔
وکیل درخواستگزارخدیجہ نےکہاکہ عون علی کھوسہ ڈیجٹیل کنٹینٹ کریٹیر ہیں ، عون علی کھوسہ کو نامعلوم افراد نے گھر سے اغوا کیا۔
درخواست میں استدعاکی گئی کےعدالت عون علی کھوسہ کی بازیابی کا حکم دے۔

عدالت نے سی سی پی او لاہور کو 20 اگست تک مغوی کو بازیاب کروا کرپیش کرنے کی ہدایت کردی۔
یادرہےکہ ’’بل بل پاکستان ‘‘گانےکےگلوکاروکامیڈین عون علی کھوسہ کونامعلوم افرادنےاغوکرلیا۔

Leave a reply