عید ہو یا روزہ گرمی ہو یا سردی دفاع وطن کے لئے امن دشمنوں سے نبرد آزما یہ فرنٹیرکور کے جواں ہیں۔ جنہیں ملک کی حفاظت ہی سے تسلی ملتی ہے

0
87

پاکستان ٹوڈے: دفاع وطن کا جذبہ صرف جان نہیں مانگتا بلکہ دلوں کے ارمان بھی قربان کرنا پڑتے ہیں۔

عید کے دن اپنوں سے دور فرنٹئیرکور نارتھ کے آفیسرز اور جوان مغربی سرحدوں پر عید منا رہے ہیں ،،سر بہ سجود یہ فرنٹئیرکور نارتھ کے جاں باز ؛ اپنے پیاروں سے دور مغربی سرحدوں پر بیوی بچوں سے دور قوم کی حفاظت میں عید کا تہوار گزار رہے ہیں ملک کی سالمیت کے لئے دست بہ دعاء ہیں۔

یہ پراسرار غازی عید اپنوں سے دور مگر خوشیوں سے بھرپور کے مصداق پر اس لئے پورا اترتے ہیں کہ وہ ملک کی حفاظت سب سے عظیم فریضہ سمجھتے ہیں۔

عید کے روزجوان نماز عید فارغ ہوکر ایک دوسروں سے گلے ملے ؛ مبارکباد دی اور کھانا ساتھ کھایا۔ ملک میں جہاں شہری اپنے پیاروں کے ساتھ خوشیاں منارہے ہیں۔وہیں فرنٹئیرکور نارتھ کے جوان گھروالوں سے دور دفاع وطن میں مصروف ہے۔

Leave a reply