آئی پی پیزکوٹیکس معاف: غریب عوام پر بوجھ ڈال دیا،نعیم الرحمن

0
13

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نےکہاہےکہ آئی پی پیزکوٹیکس معاف جبکہ حکمران غریب عوام پرمسلسل ٹیکس اورمہنگائی کابوجھ ڈال دیں گے۔ہرصورت میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے، 2400 سے 2600 ارب روپےآئی پی پیزکوددئیےجاتےہیں۔ایسی بجلی جوبنتی ہی نہیں آئی پی پیزکوٹیکس معاف کردیاگیا جبکہ تنخواہ دار غریب لوگوں  کا ٹیکس معاف نہیں کیا جا سکتا ۔

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کامنصورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھاکہ آج 28 اگست کے لیے ہڑتال کی کال دی گئی تھی، اللہ کا شکر ہے پوری پاکستانی قوم ایک پیچ پر ہے ،کراچی سے لیکر پوراخیبرپختونخوا اورپنجاب کےعوام اظہاریکجہتی کررہےہیں۔اب ایسا نہیں چلے گا کہ آپ بجلی مہنگی کریں اور بے جا ٹیکس لگائیں ،اب آئی پی پیز کا بوجھ پاکستانی ادانہیں کریں گے ۔پوری پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کر تا ہوں ۔یہ مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال پہلا قدم اس کے بعد تمام تاجر تنظیموں اور سیاسی و سماجی شخصیات سے مشاورت شروع کی جائے گی اور اگلی ہڑتال کی کال ان کی مشاورت سے دی جائے گی ۔
نعیم الرحمن کامزیدکہناتھاکہ سب کو اندازہ ہے کہ ایک دن دکان بند کرنے سے کس حد تک نقصان ہوتا ہے آپ ہماری بجلی ،پانی، گیس ناممکن بنا دیں گے تو یہ بات طہ ہے کہ پاکستان کو ان ظالموں کے حوالے نہ کیاجائے۔ہمارے ساتھ حکومت نے معاہدہ کیا اس کو 20 دن گزر گئے ہیں پورے پاکستان کے لیے ٹیرف میں کمی ہونی چاہیے،14روپےٹیرف میں کمی کرکےشریف خاندان کوسمجھ لگ گئی ہےکہ اب پاکستانی عوام کو بے وقوف نہیں بنایاجاسکتا۔اس پورےفالواپ میں جماعت اسلامی پاکستان بھرمیں ہےیہ ہڑتال پوری قوم کی جانب سے ہے ۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کاکہناتھاکہ فیصل آبادمیں پولیس نےدکانیں کھلوانےکی کوشش کی۔ ہر صورت میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے 2400 سے 2600 ارب روپے آئی پی پیز کو دئیے جاتے ہیں اسی بجلی جوبنتی ہی نہیں آئی پی پیز کو ٹیکس سے معاف کر دیا گیا جبکہ تنخواہ دار غریب لوگوں کا ٹیکس معاف نہیں کیا جا سکتا۔ آئی پی پیز کی تفصیلات میں جائے تو ان کےساتھ معاہدے کیےجوان کے قریبی دوست اور صنعت کار ہیں۔ اپنی عیاشیاں فری گاڑیاں ختم نہیں کریں گے، اپنا فری پیٹرول اور بجلی ختم نہیں کریں گے ۔غریب عوام پر مسلسل ٹیکس اور مہنگائی کا بوجھ ڈال دیں گے۔
امیرجماعت اسلامی کامزیدکہناتھاکہ اس بجٹ میں صرف سود بھی 19 فیصد ہے پاکستان میں اس وقت جو طبقات عیاشی کر رہے ہیں ،وہ پاکستان کےبینک ہیں یہ پاکستان کی غریب عوام کے خون کو نچوڑ رہے ہیں ،ہم سود کے حوالے سے بھی بینک میں جائینگے تا کہ سود کی مد میں جانے والا 4500 ارب روپے بچے ان سب کا ایجنڈا صرف من پسند لوگوں کو نوازنا ہے ۔

Leave a reply