فلسطینی عوام کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتےہیں،مریم نواز

0
12

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ فلسطینی عوام کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتےہیں،پاکستان کاہرشہری فلسطینیوں کےدکھ دردمیں برابرکاشریک ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکافلسطین سےاظہاریکجہتی کےعالمی دن پرپیغام میں کہناتھاکہ ظلم وزیادتی کےشکارفلسطینی بھائیوں سےیکجتی کااظہارکرتےہیں،عالمی برداری کونہتےفلسطینیوں،بچوں اورخواتین کےقتل عام پرجاگناہوگا،فلسطینی عوام کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتےہیں۔ پاکستان کاہرشہری فلسطینیوں کےدکھ دردمیں برابر کا شریک ہے،پاکستان ہمیشہ سےفلسطنی عوام کےحق خودارادیت کاحامی رہاہے اوررہےگا۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ پاکستان کی فلسطین پرپالیسی قائداعظم محمدعلی جناح کےاصولی مؤقف کی عکاس ہے،پاکستانی ہمیشہ فلسطینیوں کےشانہ بشانہ کھڑےرہیں گے،فلسطینیوں کی جدوجہدضروررنگ لائےگی آزادی کی نعمت سےسرفرازہوں گے،دعاہےاللہ فلسطینی عوام کوغاصب اسرائیل کےمظالم سےنجات عطافرمائے۔

Leave a reply