پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ فیروز خان نے اپنی دوسری اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ فیروز خان نے اپنی نئی نویلی دلہن کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کو اپنے روم میں دیکھا جاسکتا ہے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار اپنی اہلیہ کے ساتھ بیڈ روم میں موجود ہیں اور ان کی اہلیہ نے اپنا چہرہ چھپا رکھا ہے۔
اداکارن نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں’میری‘ لکھا ہے، ساتھ میں سرخ دل کا ایموجی بھی بنایا ہے جبکہ اس پوسٹ پر ’ماشاءاللّٰہ‘ کے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا ہے۔
فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزے سلطان سے ہوئی تھی جس سے ان کے ہاں ایک بیٹی اور بیٹا موجود ہے اور دو برس قبل ان کے درمیان طلاق ہوگئی۔
واضح رہے کہ علیزے سلطان نے فیروز خان پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا تھا اور دونوں کے درمیان بچوں کی تحویل کے حوالے مقدمہ بھی چلتا رہا ہے۔
جس کے بعد چند دنوں قبل پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے دعا نامی لڑکی سے دوسری شادی کرلی ہے جس کی تصویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
امیرہویاغریب بجلی کابل مصیبت بن چکاہے،نوازشریف
جولائی 20, 2024 -
پاکستان کے معدنی وسائل معیشت کو سہارا دے سکتے ہیں: ماہرین
فروری 22, 2024 -
پی سی بی نے5رکنی نئی سلیکشن کمیٹی بنانےکافیصلہ کرلیا
جولائی 11, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔