فیض حمید کاکورٹ مارشل: مزیدتین(ر)افسران گرفتار

0
20

آئی ایس پی آرنےتصدیق کرتےہوئےکہاکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمیدکےفیلڈکورٹ مارشل میں مزیدتین ریٹائرڈافسران کو گرفتار کر لیا گیاہے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی جاری ہے اور اس سے منسلک مزید تین ریٹائرڈ افسران کو ملٹری ڈسپلن کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔ مزید ریٹائرڈ افسران اور انکے ساتھیوں کے خلاف بھی تفتیش جاری ہے جو سیاسی مفادات کی ایماء پر اور ملی بھگت سے عدم استحکام کو ہوا دے رہے ہیں۔
آئی ایس پی آرکےاعلامیہ کےمطابق فوجی تحویل میں لئے گئے تینوں افسران کے نام سامنے آگئےگرفتار افسران میں دو بریگیڈئیر، ایک کرنل شامل ہیں ،بریگیڈیئر(ر) غفار ،(ر) نعیم گرفتار افسران میں شامل ہیں۔ تینوں افسران پیغام رسانی کا کام کرتے تھے تینوں افسران سیاسی جماعت اور لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید کےدرمیان رابطہ کاری میں شامل تھے۔دونوں ریٹائرڈ بریگیڈیئر صاحبان کا تعلق چکوال سے ہے اور یہ جنرل فیض کے خاص اور منظور نظر افسران تھے ۔

آئی ایس پی آرکےاعلامیہ میں کہاگیاکہ جو ریٹائرمنٹ کے بعد سیاسی پیغام رسانی اور سہولت کاری میں بھی ملوث تھے،تحویل میں لئے گئےتینوں افسران کو فوجی نظم و ضبط کے خلاف ان کے اقدامات کی وجہ سے تحویل میں لیا گیا ہے۔بعض ریٹائرڈ افسران اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply