قومی اسمبلی اجلاس:وزارت داخلہ کی جانب سےجواب نہ آنےپرسپیکرقومی اسمبلی برہم

0
15

قومی اسمبلی اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سےجواب نہ آنےپرسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نےبرہمی کااظہارکیا۔
سپیکر ایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس منعقدہوا،اجلاس میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب کوبولنےکی اجازت نہ دینےپرتحریک انصاف کے اراکین نےاحتجاج کیا،پی ٹی آئی اراکین ڈیسک بجاکرایوان میں احتجاج کررہےہیں۔ پی ٹی آئی اراکین نےایوان میں نعرےبازی کی اورشورشرابہ کیا۔
سپیکرقومی اسمبلی نےہیڈفون لگاکرکارروائی شروع کرادی،قومی اسمبلی ایجنڈے کےتحت ایوان کی کارروائی جاری ہے۔
سپیکرایازصادق نےریمارکس دئیےکہ بزنس ہاؤس ایڈوائزری کمیٹی میں معاملات طےپاچکےہیں،میں طےشدہ معاملات پریوٹرن نہیں لوں گا۔
وزارت داخلہ کی جانب سےجواب نہ آنےپرسپیکرقومی اسمبلی نےبرہمی کااظہارکیا۔
سپیکرقومی اسمبلی نےکہاکہ وزارت داخلہ کاکونساافسرگیلری میں موجودہے،وزارت داخلہ کے4سوالوں کےجواب دینےکیلئےکوئی افسرموجودنہیں۔
سپیکرقومی اسمبلی نےگیلری میں موجودوزارت داخلہ کےافسرکوجھاڑپلادی۔
وزارت داخلہ کےافسرنےجواب دیاکہ میں نمازپڑھنےگیاہواتھا۔جس پرسپیکرنےکہاکہ سیشن 2بجےشروع ہوانمازپہلےپڑھنی چاہیےتھی۔
سپیکرنےوزارت داخلہ کےافسرکواجلاس ختم ہونےتک ایوان سےنہ جانےکی ہدایت کی۔
ایازصادق نےکہاکہ وزارت داخلہ کےافسران کےرویےپرسیکرٹری سےبات کروں گا۔

Leave a reply