لاہورشہرکےمختلف علاقوں میں بارش سےجل تھل ایک ہوگیانشیبی علاقےزیرآب آگئے۔
شہرکےمختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیزبارش سےجل تھل ایک ہوگیا،بارش کےباعث حبس میں کمی اورگرمی کاز ورٹوٹ گیا۔بارش سےموسم خوشگوارہوگیا،شہریوں کےمرجھائےچہرےکھل اُٹھے۔
مسلم ٹاؤن،وحدت روڈ،اقبال ٹاؤن میں بارش جبکہ گلبرگ،کلمہ چوک،فردوس مارکیٹ،ظہورالٰہی روڈمیں بھی بادل برسیں۔
پی ڈی ایم اےنےپنجاب کےمختلف اضلاع میں آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔
ترجمان پی ڈی ایم کاکہناہےکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے ۔ مون سون بارشوں کا سپیل 4 ستمبر تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے ۔2 سے 3 ستمبر کے دوران راولپنڈی، اٹک ،چکوال، جہلم، منڈی بہاوالدین ،گجرات، گوجرانولہ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی اور چنیوٹ میں بارشیں متوقع ہیں ۔لاہور، قصور، نارووال، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، جھنگ اور میانوالی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے ۔
ترجمان پی ڈی ایم اےکامزیدکہناہےکہ 3 سے 4 ستمبر تک جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور، بہاولنگر ،خان پور، ڈیرہ غازی خان، ملتان ،لیہ ،راجن پور اور رحیم یار خان میں وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےعرفان علی کاٹھیاکاکہناہےکہ پنجاب کے تمام دریاؤں و ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔ دریائے سندھ ،چناب ،راوی، جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل لیول پر ہے ۔ راجن پور اور ڈیرہ غازی خان ہل ٹورنٹس میں بھی نارمل صورتحال ہے۔
عرفان علی کاٹھیاکامزیدکہناہےکہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 79 فیصد ،تربیلا ڈیم میں 100 فیصد ہے ۔فی الوقت پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے و متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔عوام الناس سے التماس ہے کہ مون سون بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں ۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج سے پاکستان کے بیشتر شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، لاہور، پشاوراورکوئٹہ سمیت ملک میں مختلف مقامات پر آج بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے مرطوب ہوائیں خلیج بنگال سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے باعث آج شام سے منگل تک اسلام آباد سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشیں ہوں گی۔ادھر بلوچستان میں 4 ستمبر تک بادل برسنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی، حیدرآباد اور سکھر سمیت سندھ بھر میں منگل اور بدھ کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
Copyright Pakistan Today. All Rights Reserved. Developed By: ATRG World ©