لاہورہائیکورٹ نےسڑکوں اورموٹرویزکی بندش کےخلاف درخواست نمٹادی۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس فاروق حیدرنےاعجازایڈووکیٹ کی درخواست پرسماعت کی،حکومت کی جانب سےایڈیشنل اٹارنی جنرل نصراحمدعدالت میں پیش ہوئے۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ شہریوں کی احتجاج میں شرکت روکنےکے لئے سڑکیں بندکی گئی تھیں۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ شہریوں کومشکلات کاسامناہے،سڑکیں اور موٹرویز کھولنےکاحکم دیاجائے۔
عدالت میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصراحمدنےدرخواست کی مخالفت کی۔
سرکاری وکیل نےموقف اختیارکیاکہ اس وقت کوئی روڈ اور موٹروے بندنہیں ۔
جس پرعدالت نےدرخواست نمٹادی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔