لاہور :فضائی آلودگی سے نجات کیلئے جدید طریقہ لاگو کرنے کا فیصلہ

0
9

لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری،شہر میں فضائی آلودگی اور مٹی دھول سے نجات کا جدید طریقہ لاگو کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
سی اینڈ ڈبلیو اور ایل ڈی اے کو فوری واٹر سپرنکل سسٹم لگانے کی ہدایات جاری۔اس سلسلے میں لاہور میں 1500 تعمیراتی مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ کا نظام نصب کیا جائے گا، یہ مقامی طور پر تیار کردہ ٹیکنالوجی ہے ،جس پر گزشتہ 3 ہفتے سے تجربات جاری ہیں۔
فیصلے کے تحت تعمیراتی مقامات کو سبز کپڑے سے ڈھانپنا لازمی ہو گا ،تاکہ تعمیراتی کام کے دوران سیمنٹ، مٹی اور دھول نہ اڑے، جبکہ 15 جنوری تک قذافی سٹیڈیم میں واٹر سپرنکل سسٹم کی تنصیب مکمل کی جائےگی۔
فیصلے کے مطابق 10 فروری کے بعد پانی کے چھڑکاؤ کے طریقہ کار پر عمل نہ کرنے پر مقدمہ درج ہو گا۔
ماہرین کے مطابق واٹر سپرنکل اور مسٹ کے طریقۂ کار سے سموگ کے خاتمے کے مشن میں مزید تیزی آئے گی،کیونکہ ماحولیاتی بہتری کیلئے جدید مشینری اور طریقوں کا استعمال ضروری ہے۔

Leave a reply