لاہور : 3 سکولوں کو ارلی مارننگ سکولز کا درجہ مل گیا

0
41

طلبا کیلئےخوشخبری ۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا احسن اقدام، 3 سکولوں کو ارلی مارننگ سکولز کا درجہ مل گیا۔

تعلیمی ذرائع کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے لاہور میں 3 سکولوں کو ارلی مارننگ سکول کا درجہ دے دیا گیا۔گورنمنٹ ہائی سکول ملتان روڈ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اصلاح معاشرہ شادباغ میں ا رلی مارننگ کلاس ہوگی، اس کے ساتھ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ایمپریس روڈ میں بھی ا رلی مارننگ کلاس لگائی جائے گی۔

بچے کلاسز لینے کے بعد فیکٹری یا ورکشاپ میں کام پر جاسکیں گے، ارلی مارننگ سکول صبح ساڑھے 7بجے لگا کریں گے، ارلی مارننگ سکو ل میں چھٹی ساڑھے 10بجے ہوگی۔بچوں کو پڑھانے والے اساتذہ کو 18ہزار روپے ماہانہ دیا جائے گا۔ بچوں کو کتابیں،یونیفارم اور سٹیشنری سکول ایجوکیشن فراہم کرے گا۔

Leave a reply