لیڈر شپ میں مشاورت اور رابطہ کاری نظر نہیں آئی، شوکت یوسفزئی پارٹی قیادت پربرس پڑے

0
51

تحریک انصاف کےرہنماشوکت یوسفزئی نےکہاہےکہ لیڈر شپ میں مشاورت اور رابطہ کاری نظر نہیں آئی، پلاننگ کا بھی فقدان تھا۔
نجی ٹی وی سےگفتگوکرتےہوئے رہنماتحریک انصاف شوکت یوسفزئی کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی لیڈرشپ نے مایوس کیا، علی امین کے علاوہ کوئی لیڈر سامنے نہیں آیا، بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کہاں تھے؟ شیر افضل مروت بھی غائب تھے، جب لیڈر شپ کے پاس فیصلےکا اختیار نہیں تھا تو اتنے زیادہ کارکنوں کو کیوں لےکرگئی؟
اُن کامزیدکہناتھاکہ لیڈر شپ میں مشاورت اور رابطہ کاری نظر نہیں آئی، پلاننگ کا بھی فقدان تھا۔پہلے سے معلوم تھا حکومت ڈی چوک میں فسطائیت کا مظاہرہ کرے گی، پارٹی کے اندر تحقیقات ہونی چاہیے کہ ڈی چوک کو ہی جانے کیلئے کیوں چنا گیا ۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئے شوکت یوسفزئی کاکہناتھاکہ وفاقی حکومت نے مذاکرات کا کہا تو کیوں نہیں کیے گئے؟ حکومت کی مذاکرات کی پیشکش پر مشاورت کیوں نہیں کی گئی؟
یاد رہے کہ گزشتہ رات اسلام آباد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی ورکرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا اعلان کیا گیا جس کے نتیجے میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان وفاقی دارالحکومت سے چلے گئے۔

Leave a reply