تحریک انصاف کومخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کےفیصلےپرمسلم لیگ ن نےسپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائرکردی۔
ن لیگ جانب سےدرخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کے حصول کی استدعا ہی نہیں کی تھی،سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں، آزاد امیدوار پہلے ہی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں، جن ارکان کو پی ٹی آئی کا قرار دیا گیا انہوں نے کاغذات میں خود کو آزاد ظاہر کیا تھا۔
درخواست میں کہاگیاکہ آزاد ارکان کو پندرہ دن میں شمولیت کا کہنا قانون کے خلاف ہے، آئین اورقانون واضح ہے، آزاد امیدواروں کی شمولیت تین دن میں ہی ہوسکتی، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے پر عدالت نے فریقین کے دلائل بھی نہیں سنے۔
مسلم لیگ ن نےدرخواست میں استدعاکی کہ سپریم کورٹ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نطرثانی کرے، نظر ثانی درخواست کو جلد مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
9مئی مقدمات،عدالت نےوکلاکودلائل کیلئےطلب کرلیا
دسمبر 7, 2024پنجاب حکومت کاکاروبارکارڈسکیم متعارف کرانےکافیصلہ
دسمبر 7, 2024سی ایس ایس امتحان 15 فروری سے شروع ہوں گے
دسمبر 7, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکپتن کے گاؤں میں تہرا قتل کی افسوسناک واردات
مارچ 30, 2024 -
سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ
اگست 2, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔