مخصوص نشستیں:پارلیمنٹ کی الیکشن ایکٹ میں ترمیم لاگو ہوچکی ہے،سپیکر
سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نےکہاہےکہ پارلیمنٹ کی الیکشن ایکٹ میں ترمیم لاگو ہوچکی ہے ۔ترمیم شدہ الیکشن ایکٹ پر عمل درآمد الیکشن کمیشن کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے۔
سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نےمخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ اورآئین وقانون کی بالادستی کےلئے الیکشن کمیشن کوخط لکھ دیا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے ترمیم شدہ الیکشن ایکٹ کے تحت مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
خط کےمتن میں کہاگیاہےکہ ترمیمی الیکشن ایکٹ کے تحت کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے والا آزاد رکن اب پارٹی تبدیل نہیں کر سکتا۔ترمیم شدہ الیکشن ایکٹ کا اطلاق 2017 سے کیا گیا ہے۔پارلیمنٹ کی الیکشن ایکٹ میں ترمیم لاگو ہوچکی ہے ۔
خط میں لکھاگیاکہ ترمیم شدہ الیکشن ایکٹ پر عمل درآمد الیکشن کمیشن کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے۔جمہوریت اور پارلیمانی خود مختاری کے اصولوں پر عمل درآمد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا جا سکتا۔
ڈینگی وائرس نےخطرےکی گھنٹی بجادی،160کیسزرپورٹ
اکتوبر 11, 2024کوشش کریں گے ایک ڈرافٹ پر اتفاق ہو، مولانافضل الرحمان
اکتوبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔