مدارس رجسٹریشن بل:صدرمملکت کےاعتراضات،جےیوآئی کاردعمل آگیا

0
20

صدرمملکت آصف علی زرداری کےدینی مدارس رجسٹریشن بل پراعتراضات پررہنماجےیوآئی حافظ حمداللہ نےردعمل دےدیا۔
مدارس رجسٹریشن بل پرصدرمملکت کےاعتراضات پرردعمل دیتےہوئے رہنما جےیوآئی حافظ حمداللہ کاکہناتھاکہ پارلیمنٹ کےپاس کردہ بل پر صدر کے اعتراضات سےبلی تھیلے سےباہر آگئی ،ثابت ہوااصل مقصدمدارس کوایف اےٹی ایف کےکہنےپراسکےحوالےکرناہے،ثابت ہوگیایہ پارلیمنٹ پاکستان کی نہیں ایف اےٹی ایف کی ہے،کیاایف اےٹی ایف ڈکٹیٹ کرےگاکون ساادارہ کس قانون کےتحت کام کریگا؟
حافظ حمداللہ کامزیدکہناتھاکہ قوم پرواضح ہوگیاپارلیمنٹ قانون سازی میں آج بھی آزادنہیں،ایوان صدر کے بابوؤں نےسوسائیٹیزایکٹ پڑھاہی نہیں،یہ سوسائیٹیزایکٹ پڑھتےتواعتراضات اٹھانےکی نوبت ہی نہیں آتی ،کیا سوسائیٹیزایکٹ کاقیام فائن آرٹس کےلئےہے؟ایوان صدرقوم کوبتائےآج تک فائن آرٹس کے ادارے کتنے ہیں،فائن آرٹس کےادارےآٹےمیں نمک کےبرابربھی نہیں۔

Leave a reply