
آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنےکہاہےکہ مسلح افواج تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنےنارووال اورسیالکوٹ میں ٹریننگ فیلڈ کا دورہ کیا،جہاں اُن کااستقبال کورکمانڈرگوجرانوالہ اور آئی جی ٹریننگ نے کیا، آرمی چیف کو مشق کے مقاصد پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آرکےمطابق آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنےجوانوں کے ساتھ دن گزارا اور جوانوں کے تربیتی معیار، پیشہ وارانہ تیاریوں اور بلند جذبے کو سراہا، آرمی چیف نے مشقوں کا معائنہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے دشمن کے کسی بھی حملہ سے نمٹنے کے لیے مسلسل تیار رہنے کی اہمیت کو اجاگر کیا، مشق کا مقصد جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔
جوانوں سےگفتگوکرتےہوئےآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کاکہناتھاکہ افواج قوم کی حمایت سے ملکی دفاع اور سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، قوم کی حمایت سے افواج ملک کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گی، مسلح افواج تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
کارکنوں کی حفاظت،صحت اورعزت کویقینی بنائیں،وزیراعظم
اپریل 28, 2025پہلگام واقعہ:چین پاکستان کی حمایت میں بول پڑا
اپریل 28, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔