معاشی کارکردگی پربریفنگ :آئی ایم ایف کامشن آئندہ ہفتے پاکستان آئےگا

0
20

معاشی کارکردگی پربریفنگ کےلئے بین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف )کامشن آئندہ ہفتے پاکستان کادورہ کرےگا۔
ذرائع کےمطابق دورہ پاکستان کےموقع پرآئی ایم ایف مشن کا خیبرپختونخوا حکومت سےملاقات کاامکان ہے، مشن کےپی میں معاشی کارکردگی پربریفنگ لےسکتاہے،آئی ایم ایف مشن کی بریفنگ کےلئے خیبرپختونخواحکومت کی تیاریاں جاری ہیں۔
ذرائع کاکہناہےکہ آئی ایم ایف مشن سےملاقات کےلئےخیبرپختونخواحکومت کوالرٹ کردیاگیا، مشن زرعی آمدن سےٹیکس وصولی بہتربنانےکی حکمت عملی پربریفنگ لےگا،مشن کےپی میں زرعی آمدن پرٹیکس وصولیاں بہترکے لیے اقدامات کاجائزہ لےسکتاہے،مشن پنجاب میں بھی زرعی آمدن سےٹیکس وصولی کےفریم ورک سےآگاہ ہوناچاہتاہے۔
ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف سندھ میں بھی زرعی آمدن سےٹیکس وصولی کے طریقہ کارکی بہتری کوجانناچاہتاہے،آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر11سے15نومبرتک پاکستان آئیں گے۔

Leave a reply