
ملک میں معمول سےکم بارشوں کےباعث خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا۔ تربیلا اور منگلاڈیموں میں ذخیرہ پانی کی شدیدقلت ہے۔
محکمہ موسمیات کےخشک سالی مانیٹرنگ سنٹرنےایڈوائزری جاری کردی۔
محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کےمطابق یکم ستمبر2024سے21مارچ 2025 تک ملک میں40فیصدکم بارشیں ہوئیں،جس سےسندھ میں 62فیصد ،بلوچستان 52فیصد،پنجاب میں38فیصدکم بارشیں ہوئیں۔بارشیں کم ہونےکی وجہ سے سندھ اوربلوچستان کےجنوبی جبکہ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال برقرارہے۔
محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کےمطابق دادو،تھرپارکر،ٹھٹھہ ،کراچی، بدین، حیدرآباد،عمرکوٹ ،گھوٹکی خشک سالی کی زدمیں ہیں،جبکہ جیکب آباد ،لاڑکانہ، سکھر، خیرپور،سانگھڑبھی خشک سالی کی زدمیں ہیں،گوادر،کیچ،لسبیلہ ،پنجگور، آواران، چاغی بھی خشک سالی سےمتاثرہیں،بہاولپور،بہاولنگراوررحیم یارخان بھی خشک سالی سےمتاثرہ شہروں میں شامل ہیں۔
محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کےمطابق تربیلااورمنگلاڈیموں میں ذخیرہ پانی کی شدیدقلت ہے،مختلف دریاؤں میں پانی انتہائی نچلی سطح پربہہ رہاہے۔
تعلیمی بورڈ کی رجسٹریشن فیس میں اضافہ، نیا شیڈول جاری
اپریل 23, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔