
ملک کےمختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس متاثرہونےسےصارفین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔
انٹرنیٹ کی رفتارآہستہ ہونےسےملک کےمختلف شہروں میں صارفین کوواٹس ایپ سمیت دیگراپیلی کیشنزکےاستعمال میں مشکلات کاسامناہے،صارفین کے لئے تصویر،ویڈیوزاوروائس نوٹس بھیجنا اور وصول کرنا دشوار ہو گیا ہے۔
وائی فائی ہو یا موبائل ڈیٹا سروس صارفین کے لیے کسی بھی صورت انٹرنیٹ کا استعمال ذہنی کوفت کا سبب بننے لگا ہے، گھروں سے کام کرنے والے ہوں یا فری لانسرز، ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے وابستہ افراد ہوں یا آن لائن کلاسز لینے والے طالب علم انٹرنیٹ میں خلل کے باعث سب ہی شدید پریشان ہیں۔
پاکستان کے معاشی حب کراچی میں بھی انٹرنیٹ اسپیڈ تاحال سست ہونے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں، شہرکے مختلف علاقوں میں خصوصاً واٹس ایپ میسیجنگ میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔
آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی سست روی سے ملکی معیشت کو روزانہ کی بنیاد پر اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔
آئی ٹی ماہرین کے مطابق پاکستان کا عمومی طور پر ٹیلی کام سیکٹر کا منافع 3 ارب روپے یومیہ ہے، ٹیلی کام سیکٹر کا 60 سے 70 فیصد یومیہ منافع 3 جی اور 4 جی نیٹ ورک سے جڑا ہے لیکن انٹرنیٹ مسائل کے باعث ٹیلی کام سیکٹر سمیت متعدد شعبے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
مرسیڈیز کی بغیر ڈرائیور آٹوڈرائیو کار متعارف
اپریل 28, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ
اکتوبر 11, 2024 -
190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت
مارچ 19, 2025
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔