منکی پاکس پھیلنےکاخطرہ ،تمام انٹری پوائنٹس پرہائی الرٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ایم پاکس سےمتعلق اہم اجلاس منعقدہوا،اجلاس میں ایم پاکس کی تازہ صورتحال، مرض سے نمٹنے کی پیشگی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں پاکستان کے تمام انٹری پوائنٹس پر ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔اجلاس میں ٹیسٹنگ کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
اجلاس میں وزیر اعظم شہبازشریف کو ائیرپورٹس ،بارڈر ،ہسپتالوں میں انتظامات بارے بریفنگ دی گئی۔ٹیسٹنگ لیبارٹریز ، لیب کٹس و متعلقہ ادویات کی دستیابی اور اسکریننگ کے نظام بارے پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں چاروں صوبوں کےاعلیٰ حکام،قومی ادارہ صحت اوراین سی اوسی کےحکام شریک ہوئے۔اجلاس میں وزیراعظم کےصحت کوآرڈینیٹرڈاکٹر مختار برتھ،سیکرٹری صحت، ڈی جی صحت شریک ہوئے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےاجلاس میں تمام متعلقہ حکام کومنکی پاکس بارےضروری ہدایات کیں۔
وزیراعظم نےمنکی پاکس سےپاکستان کوبچانےکےلئےبھی پیشگی اقدامات یقینی بنانےکی ہدایت کی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کاامکان
ستمبر 14, 2024فارم45اور47کےپروپیگنڈےکی کہانی سامنےآنےوالی ہے،بلاول
ستمبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔