موجودہ پارلیمنٹ نامکمل اورغیرآئینی ہے،بیرسٹرسیف

0
17

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ نامکمل اورغیرآئینی ہے ،اسے تو قانون سازی کا حق بھی نہیں، سپریم کورٹ بھی انتخابی عمل کو متنازع قرار دے چکی ہے۔
مشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹرسیف کاکہناتھاکہ عوام مسودے پر اتفاق کے نام پر ووٹ چوروں کو تسلیم کرانے کی ہر کوشش ناکام بنادیں گے۔ جعلی حکومت سے آئینی ترامیم پر مذاکرات دھاندلی زدہ الیکشن کو جائز قرار دینا ہے۔ اپوزیشن کسی دباؤ یا لالچ میں آکر عوام کا ساتھ نہ چھوڑیں۔ مذاکرات درحقیقت غیر منتخب ناجائز اور غیر قانونی حکومت کو جائز قرار دینے کی کوشش ہے۔
بیرسٹرسیف کامزیدکہناتھاکہ موجودہ پارلیمنٹ نامکمل اور غیر آئینی ہے، اسے تو قانون سازی کا حق بھی نہیں، آئینی ترمیم کیسے کر سکتی ہے۔ سپریم کورٹ بھی انتخابی عمل کو متنازع قرار دے چکی ہے۔ 8 فروری سے آج تک تمام اپوزیشن کا مؤقف رہا ہے کہ فارم 47 پر بننے والی حکو مت غیر منتخب اور غیر نمائندہ ہے۔ آئین شکن اور عدلیہ دشمن ترامیم پر مذاکرات ناجائز حکومت کو میز کے نیچے سے جائز بنانے کی کوشش ہے۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کاکہناتھاکہ اپوزیشن میں موجود کوئی پارٹی یہ حق نہیں رکھتی کہ وہ حکومت سے آئینی ترامیم کے مسودے پر مذاکرات کرے۔ ایسی حکومت سے آئینی ترامیم پر مذاکرات آئین، جمہوریت اور عدالتوں کی توہین ہے۔

Leave a reply