محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی۔ موسمیاتی ماہرین نے کراچی میں جولائی کے اوائل سے ہی مون سون بارشوں کے شروع ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔
موسمیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق 30 جون کوشمالی بحیرہ عرب پر درمیانی شدت کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے، اگر یہ سسٹم بنا تو جولائی کے ابتدائی دنوں میں کراچی میں مون سون کی پہلی بارش ہوسکتی ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق پاکستان میں مون سون کا آغاز 27 جون سے 4 جولائی کے درمیان ہو سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق رواں سال کراچی سمیت جنوبی سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے، تاہم یہ طویل دورانیے کی پیشگوئی ہے، جس میں تبدیلی ممکن ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے زیر اثر سندھ کے کچھ علاقوں میں 21 جون کو بادل بن سکتے ہیں، جبکہ 23 جون سے زیریں سندھ میں پری مون سون سرگرمیوں کا آغاز ہو سکتا ہے۔
ماہرین نے 22 اور 23 جون کو کراچی کے چند مقامات پر آندھی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیاہے۔
توشہ خانہ ٹوکیس:سماعت بغیرکارروائی کےملتوی
اکتوبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔