پاکستان میں ہونے والی پہلی مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے بھارتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ۔
بھارتی فائٹرز و آفیشلز واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے،بھارتی مکسڈ مارشل آرٹس ٹیم کا استقبال پاکستان ایم ایم اے فیڈریشن کے نمائندوں نے کیا۔بھارتی مکسڈ مارشل آرٹس ٹیم کو واہگہ بارڈر سے لاہور نجی ہوٹل تک سخت سیکیورٹی حصار میں لےجائےگیا۔بھارتی فائٹرز میں دو خواتین فائٹرز بھی شریک ہیں۔
ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے تیرہ رکنی بھارتی ٹیم پاکستان پہنچی ۔مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلوں کا آغاز 18 اگست سے ہوگا۔بڑا مقابلہ بھارتی فائٹرز سریکانت شیکھر اور رضوان علی کے درمیان ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ایم ایم اے پاکستان عمر احمد کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے تعاون ہے لیکن فنڈنگ نہیں ملی۔ مارشل آرٹس ایسی گیم ہے جس میں پرائیویٹ سپانسر کو سامنے آنا چاہئے۔
بھارتی کپتان سری کانت شیکھر اور پاکستانی کپتان رضوان علی میچ میں جیت کیلئے پرعزم دیکھائی دیے۔
پیرس کانفرنس کے بعد فائٹرز کا وزن کیا گیا اور وزن کرنے کے بعد مقابلہ کرنے والے حریفوں کا فیس آف ہوا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ڈالرمزیدسستا،روپیہ مستحکم
ستمبر 18, 2024 -
پیرن نیشنل پارک جنوب مغربی بلغاریہ کے خوبصورت چہرہ –
مئی 31, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔