مہنگائی میں اضافہ:ادارہ شماریات نےہفتہ واررپورٹ جاری کردی

0
16

مہنگائی میں اضافہ، ادارہ شماریات نےہفتہ وارمہنگائی کےاعدادوشمارجاری کردئیے۔
ایک ہفتےمیں مہنگائی کی شرح میں0.03فیصدکمی،ادارہ شماریات نےہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق مہنگائی  بڑھنےکی سالانہ شرح 5.13فیصد ریکارڈکی گئی،ایک ہفتےمیں 12اشیاکی قیمتوں میں اضافہ ہواجبکہ 9اشیاکی قیمتوں میں کمی اور30کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ ایک ہفتےمیں آلوفی کلو3.34فیصدمہنگےہوئے، لہسن 1.69فیصد اور کیلے 1.13فیصدمہنگےہوئے،انڈے،آئل،گھی اورخوردنی تیل بھی مہنگی ہونےوالی اشیامیں شامل ہیں جبکہ ایک ہفتےمیں زندہ مرغی3.78 فیصد سستی ہوئی۔

Leave a reply