میراووٹ آئین کی بالادستی لانےوالوں کیلئے ہے،محمودخان اچکزئی

0
11

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمودخان اچکزئی نےکہاہےکہ میراووٹ آئین کی بالادستی لانےوالوں کےلئے ہے۔آئین کو بہتر بنانے کیلئے کوئی بھی مثبت ترمیم لائے میرا ووٹ اسکے لیے ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران محمود خان اچکزئی کا اظہار خیال کرتےہوئےکہناتھاکہ 1947 سے آج تک یہی کشمکش رہی، اسی وجہ سے ہمارا ملک ٹوٹاآئین کاغذ کا ٹکڑا نہیں ایک عمرانی معاہدہ ہے۔اس ایوان میں کوئی نہیں جو پارلیمنٹ کو مقدس نہ سمجھتا ہو۔یہاں ایک انجانا خوف ہے ہمیں اس خوف سے نکلنا  ہو گا۔
محمودخان اچکزئی کامزیدکہناتھاکہ گرین بک کے مطابق ہر ادارہ اپنے دائرہ اختیار میں رہے تو ہم ایک دوسرے کی عزت کریں گے۔آئین کو بہتر بنانے کیلئے کوئی بھی مثبت ترمیم لائے میرا ووٹ اسکے لیے ہے۔میرا ووٹ آئین کی بالادستی لانے والوں کے لیے ہے۔
سپیکرنےقومی اسمبلی کااجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا۔

Leave a reply