بالی ووڈ کی اداکارہ نرگس فخری کی بہن عالیہ فخری کودو ہرےقتل کےالزام میں گرفتارکرلیاگیا۔
بھارتی میڈیاکی رپورٹ کےمطابق 2دسمبرکوامریکی ریاست نیویارک میں ایک خوفناک واقعہ پیش آیاجس میں ایک اپارٹمنٹ کوآگ لگادی گئی جس میں اپارٹمنٹ میں موجوددونوں افرادزندگی کی بازی ہارگئے۔
میڈیارپورٹ کےمطابق 43سالہ عالیہ فخری ایک 2منزلہ عمارت کےباہرچیخ رہی تھی کہ ’آج تم سب کا آخری دن ہے، تم سب مرو گے‘جس پرپڑوسی شور شرابا سن کر گھروں سے باہر نکلے تو انہوں نے دیکھا کہ گھر بری طرح آگ کی لپیٹ میں تھا۔
رپورٹس کے مطابق عالیہ کا سابق بوائے فرینڈ 35 سالہ جیکب اور اس کی 33 سالہ خاتون دوست ایٹین اوپر والی منزل میں سورہے تھے، آگ بجھانے کے بعد دونوں کی لاشوں کو باہر نکال لیا گیا، دونوں کی موت گھر میں دھواں بھر جانے اور جھلسنے سے ہوئی۔
اداکارہ کی بہن عالیہ فخری کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب نرگس فخری کا تاحال اس واقعہ پر کسی قسم کا ردعمل نہیں آیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نرگس اور عالیہ کی والدہ نے یہ ماننے سے انکار کردیا ہے کہ ان کی بیٹی اس نوعیت کا جرم کرسکتی ہے۔
واضح رہےکہ نرگس فخری نےبالی وڈ فلم راک اسٹار میں رنبیر کپور کے ساتھ مرکزی کردار نبایاتھا۔
اداکارہ صرحااصغرکےہاں بیٹی کی پیدائش
جنوری 22, 2025چاقوحملےمیں زخمی ،اداکارسیف علی خان ہسپتال سےگھرمنتقل
جنوری 21, 2025کبریٰ خان کی شادی کب ہوگی؟اداکارہ نےبتادیا
جنوری 20, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔