نیب آرڈیننس چیلنج کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
تحریری حکمنامہ میں لکھاگیاکہ نیب ترمیمی آرڈیننس 2024 کیخلاف درخواست پر اٹارنی جنرل آفس پاکستان کو نوٹسز جاری کردئیےگئے،نیب ترمیمی آرڈیننس 2024 میں سیکشن نیب آرڈیننس کے سیکشن 24 اور 36 میں ترمیم کی گئی ہے،درخواست گزار وکیل کے مطابق ریمانڈ کا دورانیہ 14 سے بڑھا کر 40 روز کردیا گیا ہے، وکیل کے مطابق جھوٹا کیس بنانے کی سزا 5 سال سے گھٹا کر 2 سال کردی گئی ہے، وکیل کے مطابق نیب آرڈیننس میں ترمیم قائم مقام صدر کی جانب سے آرڈیننس کے ذریعے کی گئی ہے۔
تحریری حکمنامہ کےمطابق آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت قائم مقام صدر آرڈیننس جاری نہیں کر سکتا،وکیل کے مطابق ریمانڈ کے دورانیے میں اضافہ سیاسی انتقام کیلئے کیا گیا ہے، درخواست پر فریقین اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کیے جاتے ہیں، فریقین درخواست پر پیراوائز کمنٹس جمع کرائیں، کیس کو 6 اگست کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔
فارم45اور47کےپروپیگنڈےکی کہانی سامنےآنےوالی ہے،بلاول
ستمبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔