واٹس ایپ میسنجر کیلئے نیا کار آمد اور دلچسپ فیچر متعارف

0
20

واٹس ایپ کے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری۔دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن نے اپنے صارفین کی بڑی مشکل آسان کرتے ہوئے ایک اور زبردست کارآمد فیچر متعارف کروا دیا۔
واٹس ایپ کودنیا بھر میں 2 ارب سے زیادہ افراد استعمال کرتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے گزشتہ کچھ عرصہ کےدوران متعدد نئے فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں۔اسی سلسلے میں واٹس ایپ نے ایک انتہائی کار آمد فیچر متعارف کروایا ہے، جس کو استعمال کرکے صارفین اپنے اَن ریڈ میسجز کو فوری طورپر کلیئر کرسکیں گے۔
واٹس ایپ کے پیغامات کو کلیئر کرنے کا عمل کافی وقت طلب ہے ،کیونکہ اس کیلئے ہر چیٹ کو اوپن کرکے تمام میسجز کو دیکھنا پڑتا ہے، مگر واٹس ایپ کے ایک چھپے ہوئے مینیو سے یہ کام بہت تیز رفتاری سے کیا جا سکتا ہے۔
اس فیچر سے صارفین واٹس ایپ اِن باکس کو لاتعداد اَن ریڈ میسجز سے پاک رکھ سکتے ہیں۔اس کیلئے صارفین کو واٹس ایپ میں موجود چیٹ فلٹرز یعنی آل اَن ریڈ، گروپس اور فیورٹس آپشن میں جانا ہو گا اور پھر آل یا اَن ریڈ فلٹر کو دبا کر رکھنے پرایک مینیو شو ہوگا، جس پر مارک ایز ریڈ کا آپشن نظر آئے گا۔
اس آپشن کو سلیکٹ کرنے پر تمام اَن ریڈ میسجز غائب ہو جائیں گے۔اس طریقہ کار سےصارفین اپنا وقت بچانے کے ساتھ واٹس ایپ اِن باکس کو بھی منظم رکھ سکیں گے۔

Leave a reply