واٹس ایپ صارفین کیلئے اہم خبر،میٹا نے وائس نوٹ ٹرانسکرائب کا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر لی ۔جدیدفیچر کسی بھی آڈیو چیٹ کو لفظ بہ لفظ ٹیکسٹ نوٹ میں تبدیل کردے گا۔
واٹس ایپ ایک ایسے دلچسپ اور کارآمد فیچر کا اضافہ کررہا ہے، جو صارفین کیلئے مزید آسانی پیدا کرے گا۔واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کیلئے وائس نوٹ کو اب ٹرانسکرائب کرنے کی سہولت سے جوڑ رہا ہے۔ٹرانسکرائب فیچر بنیادی طور پر آڈیو چیٹ کو لفظ بہ لفظ ٹیکسٹ نوٹ میں تبدیل کرنے کا ایک آسان طریقہ ہے۔
صارفین صرف چند سٹیپ پر عمل کرکے اس فیچر کو حاصل کر سکتے ہیں۔صارفین کوسب سے پہلے وائس نوٹ کرنا ہوگا اور پھر واٹس ایپ صارف کو ٹرانسکرائب کا آپشن دے گا، جسے وہ کلک کرکے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ وائس نوٹ کا متن صارفین کو اسی وائس نوٹ کے نیچے نظر آئے گا۔اس کیلئے وائس نوٹ 90 ایم بی سے کم نہیں ہونا چاہیے۔ یہ فیچر انگریزی، ہسپانوی، پرتگالی، روسی اور ہندی زبان میں ہوگا، اس کے علاوہ واٹس ایپ نے وائس نوٹ کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے ،جس سےصارفین کے میسج محفوظ رہیں گے۔واٹس ایپ کی یہ سہولت صرف موبائل فون میں دستیاب ہوگی اور صارفین اسے واٹس ایپ ویب پر نہیں دیکھ سکیں گے۔
انٹرنیٹ کی رفتارسلو:چیئرمین قائمہ کمیٹی کااظہاربرہمی
دسمبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔