واٹس ایپ نے چیٹس کے ایک اور فیچر کو مزید بہتر بنا دیا ۔
انسٹنٹ میسجنگ ایپ کی جانب سے مسلسل متعدد نئے اور دلچسپ فیچرز پر کام جاری رہتا ہے تاکہ صارفین کو دیگر سروسز کا رخ نہ کرنا پڑے۔اسی مقصد کیلئے واٹس ایپ میں اپریل 2024 میں چیٹ فلٹرز کا فیچر صارفین کیلئے متعارف کرایا گیا تھا۔ اس فیچر کے تحت واٹس ایپ میں آل، اَن ریڈ اور گروپس کے نام سے 3 چیٹ فلٹرز صارفین کو دستیاب ہیں۔
اب میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ کی جانب سے اس فیچر کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق میسجنگ ایپ میں فیورٹ چیٹ فلٹر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا (beta) ورژن میں اس نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔یہ فیچر ایسے صارفین کیلئے مددگار ثابت ہوگا، جن کو روزانہ متعدد میسجز موصول ہوتے ہیں اور پسندیدہ کانٹیکٹس کے پیغامات کو ٹریک کرنا مشکل ہوتا ہے۔ فیورٹ فلٹر سے صارفین کیلئے اہم کانٹیکٹس اور گروپس کے میسجز تک جلد رسائی میں مدد ملے گی۔
مگر اس کیلئے انہیں کانٹیکٹس کو فیورٹس لسٹ میں شامل کرنا ہوگااور ایڈ ٹو فیورٹس آپشن میں جانا ہوگا۔ابھی یہ فیچر بیٹا ورژن میں دستیاب ہےاور اسے کب تک تمام صارفین کیلئے متعارف کرایا جا ئے گا؟ ا س بارے میں کمپنی کی طرف سے کچھ نہیں بتایا گیا۔
خراب لکھائی کو ڈیجیٹل ٹیکسٹ میں بدلنےوالافیچر متعارف
نومبر 6, 2024پلاسٹک کچرے سے بجلی بنانیوالی ڈیوائس تیار کرلی گئی
نومبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عظمی بخاری کے ساتھ نازیبا اشارے کا معاملہ
مارچ 25, 2024 -
غیر ملکی سفیر کو خفیہ دستاویزات فراہم کرنے کا کیس
مئی 18, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔