واٹس ایپ کا نیا سیفٹی فیچر صارفین کو سائبر کرائم اور فراڈ سے کیسے بچائے گا؟
واٹس ایپ کا نیا سیفٹی فیچر صارفین کو سائبر کرائم اور فراڈ سے کیسے بچائے گا؟میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ ایک نیا زبردست فیچر متعارف کرانے جارہی ہے، جس کے مدد سے صارفین خود کو سائبر کرائم اور فراڈ سے محفوظ رکھ سکیں گے۔
اس نئے فیچر کو عام صارفین کیلئے کب متعارف کرایا جائے گا؟ اس بارے میں کمپنی نے حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔
واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ یہ فیچر ابھی تیاری کے مراحل میں ہے، اگرصارفین اس فیچر کو ٹیسٹ کرنا چاہیں تو واٹس ایپ کا نیا بیٹا ورژن گوگل پلے سٹور پر دستیاب ہے،تاہم بیٹا ورژن کے فیچرز حتمی طور پر ریلیز کیے جانیوالے ورژن سے مختلف ہوسکتے ہیں۔سائبر فراڈ کرنیوالوں کی جانب سے نقصان دہ لنکس پر مشتمل پیغام بھیجے جاتے ہیں، جن پر کلک کرنے سے صارفین کے اکاؤنٹس ہیک ہوسکتے ہیں،لہٰذا واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسا سکیورٹی فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے، جو اس خطرے سے صارفین کو تحفظ فراہم کرے گا۔
کمپنی کے مطابق جب بھی کسی نامعلوم فرد کی جانب سے صارف کو پیغام موصول ہو گا، تو اس کی ڈیوائس پر ایک سیفٹی سکرین نمودار ہوگی، جس کے ذریعے اس کے پاس اکاؤنٹ کو بلاک یا رپورٹ کرنے کا اختیار ہو گا۔
سیفٹی سکرین کے اس فیچر کے ذریعے صارفین لنکس کو سرچ کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ اس فیچر کی مدد سے صارفین پیغام بھیجنے والے کا نام، ملک کا کوڈ اور دیگر تفصیلات بھی حاصل کرسکیں گے۔
پاکستان میں انٹرنیٹ کی تیز ترین سروس متعارف
اکتوبر 12, 2024پاکستان میں آئی فون 16 ٹیکس کے بعد کتنے کا ہے؟
اکتوبر 11, 2024سام سنگ نے نیا فون گلیکسی اے 16 فائیو جی متعارف کروا دیا
اکتوبر 10, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکستان کا نیا وزیراعظم کون؟ کانٹے کے مقابلے، فیصلہ آج
فروری 9, 2024 -
ویمنزٹی 20ایشیاکپ کاکل سےآغازہوگا
جولائی 18, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔