
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایت پر عیدالاضحی پر پنجاب کا سب سے بڑا کلین اپ آپریشن کامیابی سے مکمل ہوگیا۔
رپورٹ کےمطابق تین دن میں 3 لاکھ 15 ہزار 669 ٹن آلائشیں اٹھا کر نیا ریکارڈ بنا دیاگیا، پنجاب کے 9 ڈویژنز میں گزشتہ بڑی عید کے مقابلے میں حالیہ عید کے تین دن میں 74 فیصد زیادہ آلائشیں اور گندگی اٹھائی گئی ۔
لاہور میں سب سے زیادہ 78 ہزار 771 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ گوجرانولہ ڈویژن سے 39 ہزار 290 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں تیسرے نمبر پر فیصل آباد سے 38 ہزار 50 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں۔
اولیاں کےشہرملتان سے 36 ہزار 361 ٹن جبکہ بہاولپور سے 31 ہزار 735 ٹن اور سرگودھا ڈویژن سے 26 ہزار 136 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں ،راولپنڈی ڈویژن سے 25 ہزار 889 ٹن جبکہ ساہیوال سے 20 ہزار 821 ٹن اور ڈیرہ غازی خان سے 18 ہزار 616 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں۔
ایک لاکھ 43 ہزار 429 لیٹر فینائل جبکہ 30 ہزار 563 لیٹر عرق گلاب استعمال ہوا۔29 لاکھ 87 ہزار 268 کلوگرام چونے کا چھڑکاؤ کیا گیااورموصول ہونے والی مجموعی طورپر 12ہزار شکایات میں سے 11 ہزار 880 شکایات فوری حل کی گئیں۔پنجاب حکومت نے عید قربان پر ایک کروڑ 19 لاکھ 71 ہزار سے زائد مفت بیگز تقسیم کئے ۔ایک ہزار 684 قربان گاہیں، 816 ڈمپ سائیٹس، 3970 یونین کونسل کیمپس لگائے گئے۔ بعض علاقوں میں تخمینے سے زیادہ اور بعض میں تخمینے سے کم آلائشیں جمع ہوئیں ۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ حالیہ عید پر گزشتہ عید کا اپنا ہی ریکارڈ توڑنے پر تمام اداروں کو شاباش دیتی ہوں،10 ہزار روپے کا انعام پنجاب کے عوام کی طرف سے آپ کی خدمت کا انعام اور شکریہ ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
حکومت کامزید6آئی پی پیزکیساتھ معاہدےختم کرنےکافیصلہ
دسمبر 14, 2024 -
زلزلے کیوں آتے ہیں؟ماہرین ارضیات نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا
اپریل 21, 2025
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔