وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے پہلے سو دن کی کارکردگی رپورٹ
رپورٹ: سعدیہ مقصود
لاہور:وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی مہنگائی کوکم کرنے پر خصوصی فوکس رہا ، روٹی کی قیمت میں کمی ،ائیرایمبولینس ، فیلڈ اسپتال پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کا قیام سمیت دیگر اقدامات نمایاں رہے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی حکومت کے پہلے 100دن پہلے سو دن میں مہنگائی میں کمی کیلئے حکومت پنجاب کے بیشتر اقدامات،20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 1300روپے کمی کی گئی ، 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں600سے700روپے کمی،سوجی کے 50کلو تھیلے میں 1700روپے کمی کی گئی۔
بیکری آئٹمز اور چکن کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی رہی ،روٹی کی قیمت میں کمی کرکے بھی عوام کوریلیف دیاگیا، پنجاب کی پہلی ائیر ایمبولینس سروس،صحت کی سہولت آپ کی دہلیز پر، میڈیسن فری ہوم ڈلیوری کے پروگرام پر عمل کیا، 200 کلینکس آن وہیلز،فیلڈہسپتال پراجیکٹ، 6 ارب روپے سے کینسر کے مریضوں کیلئے مفت ادویات کویقینی بنایا
مریم نواز حکومت نے 8 ارب روپے کی لاگت سے انسداد سموگ پروگرام شروع کیا، 500زرعی گریجوایٹس کی بھرتی،400 ارب روپے کا تاریخ ساز کسان پیکج کااعلان کیاگیا ۔
محکمہ تعمیرات و مواصلات کے تحت 445ملین روپے کا مری امپروومنٹ پلان بنایا گیا، محکمہ جنگلات کے تحت پلانٹ فار پاکستان پراجیکٹ،محکمہ فشریز کے تحت جھینگا ایکوا کلچر فارمنگ، پراجیکٹ کا آغاز کیاگیا۔ 30ارب روپے کی لاگت سے مستحق گھرانوں کیلئے رمضان پیکج دیاگیا ستھرا پنجاب پروگرام کا آغاز کیاگیا۔
میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور اور واسا کی 397سکیموں کی منظوری۔،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی دستک ایپ سروسز کااجرا بھی حکومت کا اہم اقدام، گلوبل آئی ٹی سرٹیفکیشن پروگرام کا آغاز۔40عالمی سرٹیفکیشن حاصل کرنے کا موقع،پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کا قیام عمل میں لایاگیم ۔
پہلی چیف منسٹر پنجاب پنک گیمز 2024ءکا آغاز۔،محکمہ سوشل ویلفیئر کے تحت ہمت کارڈ کا آغاز کیاگیا، دھاتی ڈور اور پتنگ بازوں کے خلاف مہم۔منشیات فروشوں کے خلاف مہم چلائی گئی جبکہ طالبعلموں کیلئے بائیکس سکیم کا آغاز کیاگیا
190ملین پاؤنڈریفرنس میں اہم پیشرفت
ستمبر 14, 2024امریکی صدارتی انتخابات:پوپ فرانس نےاہم اعلان کردیا
ستمبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔