لاہور: وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر سخت ردعمل کا مشورہ دے دیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں بتایا کہ اڈیالہ حکام کے مطابق پرویز الٰہی واش روم میں گرے اور زخمی ہوئے، آپ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پر الزام لگانے سے قبل اڈیالہ حکام کی رپورٹ پڑھ لیتے۔
انہوں نے کہا کہ جعلی صادق و امین کو عدالتوں نے جھوٹا اور کرپٹ پریکٹسز کا مرتکب قرار دیا، برقعہ پوش خاتون کو 74 کروڑ روپے کے تحائف چوری کرنے کا مرتکب قرار دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جن سے اپنا صوبہ نہیں چلایا جا رہا وہ پنجاب کی کارکردگی سے حسد کر رہے ہیں جب کہ مریم نواز کی کارکردگی کے ہر طرف چرچے ہو رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ علی امین گنڈا پور کو دھمکیاں دینے سے فرصت ملے تو ہی اپنا کام کریں گے، خیبر پختونخواہ میں بارشوں سے سو کے قریب افراد جان کی بازی ہار گئے لیکن برسٹر سیف کے منہ سے ایک لفظ نہیں سنا۔
انہوں نے کہا تھا کہ آپ لوگ پختونوں کے نام پر دھبہ ہیں جب کہ آپ لوگ پختونوں پر زبردستی مسلط ہوئے ہیں۔
عظمیٰ بخاری مزید کہتی ہیں کہ ہمیں خیبر پختونخوا کے بہن بھائیوں سے دلی ہمدردی ہے جو آپ جیسے نالائقوں کے ہتھے چڑھے ہوئے ہیں۔
مدارس رجسٹریشن بل:صدرنےاعتراض لگاکرواپس بھیج دیا
دسمبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لاہورسمیت وفاقی دارالحکومت میں موسلادھاربارش
اگست 10, 2024 -
اینڈرائیڈ فونز میں سیٹیلائٹ میسجنگ فیچرکب متعارف کروایا جائے گا؟
جولائی 22, 2024 -
صدر پر کالا جادو کر دیا گیا ، دو اہم وزرا گرفتار
جون 29, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔