وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مختلف اضلاع کے ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات

0
25

پاکستان ٹوڈے: ارکان اسمبلی کا روٹی اوردیگر اشیاء خوردونوش کے نر خ میں کمی پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو خراج تحسین
پونے تین ماہ میں روٹی اوردیگر اشیاء کے نرخ میں کمی ریکارڈ کے مترادف ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ارکان اسمبلی نے عوامی مسائل،تجاویز اورسفارشات پیش کیں، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ارکا ن اسمبلی کو عام آدمی سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت ۔

اشیاء خوردونوش کے نرخ مزید نیچے آئیں گے۔ پنجاب کے کاشتکاروں کیلئے بہت بڑا کسان کارڈ پراجیکٹ لارہے ہیں۔ گندم خریداری میں گھپلے ہوتے تھے،اب ڈائریکٹ کسان کوسبسڈی دیں گے۔

وفاقی حکومت کو زرعی مشینری اورٹریکٹر وغیرہ پر امپورٹ ڈیوٹی کم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ پرائس کنٹرول اور دیگر امور کیلئے الگ سسٹم بنا رہے ہیں۔ شہرروں میں ہائبرڈبسیں لارہے ہیں اورنوجوانوں کو موٹر سائیکل دیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی حکومت آتی ہے تو نرخ نیچے گرتے ہیں۔ کچھ لوگ کہتے تھے ہم آلو پیاز کیلئے حکومت میں نہیں آئے۔ دو سے چار مرلے کے پلاٹ پر گھر بنانے کیلئے قرضے کی تجویز زیر غور ہے۔ بے گھر لوگوں کو گھر بنا کر دیں گے،دیہات میں پلاٹ دینے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

نوازشریف آئی ٹی سٹی کیلئے چین سمیت دیگر ممالک رابطے کررہے ہیں۔ مریم نوازشریف غریب آدمی کیلئے بہت کچھ کررہی ہیں، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا پارلیمنٹرین سے مسلسل رابطہ خوش آئند اوراچھی روایت ہے۔  وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اختراعی آئیڈیاز لے کر عوام کی فلاح وبہبود کے بہترین کام کررہی ہیں۔

ارکان اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں ارکان صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ، مرغوب احمد، کاشف پڈھار،محمد حسن ریاض، نعیم صفدر انصاری، غزالی سلیم بٹ، زاہد اکرم، طارق سبحانی، محمد سلمان نعیم،قاسم ندیم، سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری شہباز اور بلال ذوالفقا ر علی کھوکھر شامل تھے

Leave a reply