وفاقی کابینہ کااجلاس:پی ٹی آئی پرپابندی کافیصلہ نہ ہوسکا

0
59

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس منعقدہواجس میں تحریک انصاف پرپابندی کازیرغورنہیں آئی۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں دوست ممالک کے سرمایہ کاروں کو ویزا فری داخلہ دینے کے لئے وزارت داخلہ کی سمری منظورکرلی گئی۔سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے دوست ممالک کے تاجروں کو ویزا فری داخلے کی اجازت ہو گی، وفاقی کابینہ نے ایس ای سی پی ایکٹ 1997 کے تحت خصوصی عدالتوں کے قیام کی اجازت دے دی۔
ذرائع کےمطابق وفاقی کابینہ نے پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی منظوری دے دی، نجکاری کمیشن کے بورڈ کے اراکین کی تعداد میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی،وفاق کی سال 22-2021 اور 23-2022 کے لئے پالیسیوں پر عملدرآمد کی رپورٹ کابینہ کو پیش کردی گئی۔وفاقی کابینہ نے تمام ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دے دی۔
ذرائع کےمطابق آج کابینہ اجلاس میں تحریک انصاف پر پابندی کا معاملہ زیرغور نہیں آیا،بانی پی ٹی آئی ،سابق صدرعارف علوی اورسابق ڈپٹی سپیکرقاسم سوری کےخلاف آرٹیکل6کی کارروائی پربھی فیصلہ نہ ہوسکا۔اس معاملے پر اتحادیوں سے مزید مشاورت ہوگی اس کے بعد کابینہ میں معاملہ آئے گا،بند کمرہ اجلاس میں بھی کابینہ اراکین نے پہلے تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا۔پیپلز پارٹی ابھی تک اس حوالے سے واضح فیصلہ نہیں کرسکی۔

Leave a reply