وقاریونس کی پی سی بی میں تقرری :عدالت میں چیلنج

0
20

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی کےایڈوائزروقاریونس کی تقر ری لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔
شہری مشکورحسین نےندیم سروروکیل کےذریعےلاہورہائیکورٹ میں دراخواست دائرکی ۔
درخواست میں وفاقی حکومت، پی سی بی اور وقار یونس کو فریق بنایا گیا ۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ وقار یونس کی بطور ایڈوائزر تقرری قانون کے منافی ہے۔وقار یونس کی تقرری کے لیے کوئی اخبار اشتہار نہیں دیا گیا۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ وقار یونس کی بطور ایڈوائزر ٹو چیئرمین پی سی بی تقرری کالعدم قرار دے۔

Leave a reply