ٹک ٹاک کا صارفین کیلئے گروپ چیٹ فیچر متعارف

0
17

ٹک ٹاک کے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری۔معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے گروپ چیٹ فیچر متعارف کرادیا۔ کمپنی ٹک ٹاک پر گروپ چیٹس کاسپیشل فیچر شامل کرنے جارہی ہے، جس میں 32 افراد شامل ہو سکیں گے۔
ٹک ٹاک کایہ فیچر 16 برس اور اُس سے زیادہ عمر کے صارفین کیلئے دستیاب ہوگا ،جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنے دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ علیحدہ میسجنگ ایپ کھولے بغیر ٹک ٹاک شیئرنگ کر سکیں  گے۔
صارفین انباکس بٹن اور پھر چیٹ پر ٹیپ کرنے کے بعد اپنے دوستوں کا انتخاب کر کے گروپ چیٹ شروع کر سکیں گے۔صارفین گروپ چیٹ میں دعوت نامہ ملنے پرشامل ہوسکیں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ18 برس سے کم عمر صارفین کیلئے قواعد کچھ مختلف ہوں گے، یہ صارفین صرف تب گروپ چیٹ میں شامل ہوسکیں گے، جب کم از کم ایک فرد اس گروپ میں شامل ہو، جو اُن کو فالو بیک کرتا ہو، وہ نوجوان جو گروپ چیٹ تشکیل دیں گے، ان کو بذاتِ خود گروپ میں شامل ہونے کی درخواست کو دیکھنا اور منظور کرنا پڑے گا۔

Leave a reply