ٹیکس نیٹ سےباہرموجودشعبوں کودائرہ کارمیں لاناہوگا،وزیرخزانہ

0
7

وقافی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےکہاہےکہ ٹیکس نیٹ سےباہرموجودشعبوں کودائرہ کارمیں لاناہوگا۔حکومت اب نان فائلر کی اصطلاح ختم کرنے جارہی ہے۔
غیرملکی میڈیاکوانٹرویودیتےہوئےوفاقی وزیرخزانہ کاکہناتھاکہ تنخواہ دار اور مینوفیکچرنگ طبقے پر جو اضافی بوجھ ڈالا گیا تھا اسے کم کیا جائے گا۔ ٹیکس نہ دینے والوں پر ایسی پابندیاں لگائیں گے کہ وہ بہت سے کام نہیں کرسکیں گے، حکومت اب نان فائلر کی اصطلاح ختم کرنے جارہی ہے۔ملکی معیشت میں بنیادی اصلاحات لانا ہوں گی، اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔
محمداورنگزیب کامزیدکہناتھاکہ ٹیکس نیٹ سے باہر موجود شعبوں کو دائرہ کار میں لانا ہوگا، 9 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی کسی بھی ملک کی معیشت کو استحکام نہیں دلا سکتا، ریٹیلرز، ہول سیلرز، زراعت اور پراپرٹی کے شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کاکہناتھاکہ امریکا، چین اور سعودی عرب نے ہماری مدد کی اور 7 ارب ڈالر قرض کی منظوری ہوئی، اگر چاہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام ہو تو ملکی معیشت میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لانا ہوں گی۔

Leave a reply