ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: افغانسان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپ سیٹ کردیا
پرویڈینس سٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 14 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اپنے پہلے ہی میچ میں افغانستان کے خلاف 84 رنز کی اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 160 رنز کے تعاقب میں 15.2 اوورز میں 75 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
نیوزی لینڈ کی شکست میں افغانستان کے کپتان راشد خان اور فضل حق فاروقی کا اہم کردار رہا ، راشد خان نے 4 اوورز میں صرف 17 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ فضل حق فاروقی نے 3.2 اوورز میں 17 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔
جبکہ فضل حق فاروقی نے 3.2 اوورز میں 17 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔ نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن اپ کی تباہی کا آغاز پہلی ہی گیند پر ہو گیا تھا جب کیوی اوپنر فن ایلن، فضل حق فاروقی کی پہلی ہی گیند پر بولڈ ہو گئے، ڈیون کونوے نے 8 رنز بنائے، گلین فلپ نے 18 رنز کی اننگز کھیلی اور میٹ ہینری نے 12 رنز بنائے، کیوی کپتان کین ولیمسن کی اننگز 9 رنز سے آگے نہ بڑھ سکی۔
افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 159 رنز بنا ئے۔ افغانستان کے اوپنرز نے 103 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، رحمان اللہ گرباز نمایاں بلے باز تھے جنہوں نے 80 رنز کی اننگز کھیلی، ابراہیم زردان نے 44 رنز بنائے۔ عظمت اللہ عمر زئی نے 22 رنز بنائے۔
آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے ایک اور میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔
ڈیلاس میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے، لنکن ٹائیگرز کی جانب سے پاتھم نیسانکا نے نمایاں بیٹسمین رہے جنہوں نے 47 رنز کی اننگز کھیلی، دھننجیا ڈی سلوا نے 21، چیرتھ اسالنکا 19 اور اینجیلو میتھیوز نے 16 رنز بنائے۔
بنگلا دیش کی جانب سے رشاد حسین اور مستفیض الرحمن نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ تسکین احمد نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا، تنظیم حسن نے ایک وکٹ لی۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی جانب سے اننگز کا آغاز تنزید حسن اور سومیہ سرکار نے کیا لیکن دونوں اوپنرز 6 رنز پر پویلین لوٹ گئے، لٹن داس نے 36 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ توحید ہری دوئے نے 20 گیندوں پر 4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 40 رنز اسکور کیے۔
نجم الحسن شنٹو، کپتان شکیب الحسن، راشد حسین اور تسکین احمد جلد ہی پویلین لوٹ گئے تاہم محمود اللہ نے پریشر میں 16 رنز کی بہترین اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔
سری لنکاکے نوان تشارا نے 18رنز دیکر چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ ونندو ہسارنگا نے دو اور متھیشا اور دھننجایا ڈی سلوانے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔