پاکستان خواتین سیاحوں کیلئے محفوظ ملک قرار، غیر محفوظ ممالک کی فہرست جاری

0
19

پاکستانی سیاحت کےشعبے کیلئے اہم خبر،پاکستان خواتین سیاحوں کیلئے محفوظ ترین ملک قرار، دنیا کے10 ممالک کی فہرست جاری، جو خواتین سیاحوں کیلئے غیر محفوظ ہیں ۔
ورلڈ پاپولیشن ریویو انڈیکس کے مطابق جنوبی افریقا خواتین سیاحوں کیلئے خطرناک ترین ممالک میں سرفہرست ہے۔برازیل سیر و تفریح کیلئے مرد و خواتین سیاحوں میں مقبول مقام ہے، تاہم یہ خواتین سیاحوں کیلئےدنیا کا دوسرا بدترین ملک ہے۔روس ان ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے ،جہاں خواتین سیاحوں کو سب سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔خواتین کیلئے غیر محفوظ ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر میکسیکو ہے، جبکہ پانچویں نمبر پرایران ہے ۔
ڈومینیکن ریپبلک خواتین کیلئے خطرے کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر ہے،جہاں صنفی امتیاز بڑا مسئلہ ہے۔خواتین سیاحوں کیلئے ساتواں غیر محفوظ ملک مصر ہے، جس کی بنیادی وجہ یہاں کی صدیوں پرانی روایات و ثقافت ہے۔
ورلڈ پاپولیشن ریویو انڈیکس کے مطابق مراکش اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے۔فہرست میں نویں نمبر پر بھارت ہے، جو صنفی عدم مساوات کے انڈیکس کے مطابق پہلے نمبر پر ہے، کیونکہ بھارت میں خواتین سیاحوں کے ساتھ بد سلوکی کے واقعات آئے روز رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔خواتین سیاحوں کیلئے غیر محفوظ ممالک کی فہرست میں سب سے آخر میں دسویں نمبر پر تھائی لینڈ ہے۔
خوش آئند بات یہ ہے کہ پاکستان اس فہر ست میں شامل نہیں اور اس لحاظ سے وطن عزیز پاکستان خواتین سیاحوں کیلئے محفوظ ترین ممالک میں شمار ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ملکی و غیر ملکی خواتین سیاحوں کی بڑی تعدادملک کے طول و عرض میں آزادانہ سیر و سیاحت کرتی دکھائی دیتی ہے۔

Leave a reply