
پاکستان کرکٹ ٹیم کوبڑادھچکا:ریڈبال کےہیڈکوچ جیسن گلیسپی مستعفی ہوگئے،پی سی بی نےعاقب جاویدکوعہدےکاعبوری چارج دےدیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نےریڈبال کےہیڈکوچ جیسن گلیسپی کےاستعفیٰ کی تصدیق کردی۔
جیسن گلیسپی کے مستعفی ہونے پرپی سی بی نےیہ عہدہ بھی عبوری طورپرعاقب جاویدکودےدیا۔اس سےقبل عاقب جاوید وائٹ بال کے بھی عبوری ہیڈکوچ ہیں۔
پی سی بی کے مطابق عاقب جاویدکی پہلی اسائنمنٹ جنوبی افریقا کے خلاف 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز ہوگی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک سنچورین کے سپر سپورٹ پارک میں کھیلا جائے گا۔جبکہ دوسراٹیسٹ میچ3سے7جنوری تک کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائےگا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت جنوبی افرایقہ میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریزکھیل رہی ہےجبکہ اس کےبعد تین ون ڈےمیچ بھی شیڈول ہیں۔
واضح ر ہےکہ ریڈبال کےہیڈکوچ جیسن گلیسپی نےجنوبی افریقہ جانےسے انکار کیا تھا،جیسن گلیسپی کو گزشتہ روزجنوبی افریقا پہنچنا تھا جہاں انہیں پری ٹیسٹ کیمپ کی نگرانی کرنا تھی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی کےلئے سنی اتحاد کونسل کا ٹائٹل خطرے میں پڑگیا
مارچ 16, 2024 -
توشہ خانہ ٹوکیس :عدالت نےمزیدگواہان کوطلب کرلیا
جنوری 14, 2025 -
ریٹائرمنٹ سے متعلق گرل فرینڈ کا اہم انکشاف:رونالڈو
مارچ 4, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔